قرآن - 100:1 سورہ العادیات ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).
وَٱلۡعَٰدِيَٰتِ ضَبۡحٗا
ہانپتے ہوئے دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم!(1)
سورہ العادیات آیت 1 تفسیر
(1) عَادِيَاتٌ، عَادِيَةٌ کی جمع ہے۔ یہ عَدُوٌّ سے ہے جیسے غَزْوٌ ہے۔ غَازِيَاتٌ کی طرح اس کے واو کو بھی یا سے بدل دیاگیا ہے۔ تیز رو گھوڑے۔ ضَبْحٌ کے معنی بعض کے نزدیک ہانپنا اور بعض کے نزدیک ہنہنانا ہے۔ مراد وہ گھوڑے ہیں جو ہانپتے یا ہنہناتے ہوئےجہاد میں تیزی سے دشمن کی طرف دوڑتے ہیں
سورہ العادیات آیت 1 تفسیر