Quran Quote  :  [Say, O Muhammad]: 'O men! I am Allah's Messenger to you all - of Him to Whom belongs the dominion of the heavens and the earth. There is no god but He. He grants life and deals death - 7:158

قرآن - 113:1 سورہ الفلق ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

قُلۡ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلۡفَلَقِ

آپ کہہ دیجئے! کہ میں صبح کے رب کی پناه میں آتا ہوں.(1)

سورہ الفلق آیت 1 تفسیر


(1) فَلَقٌ کے راجح معنی صبح کے ہیں۔ صبح کی تخصیص اس لئے کی کہ جس طرح اللہ تعالیٰ رات کا اندھیرا ختم کرکے دن کی روشنی لا سکتا ہے، وہ اللہ اسی طرح خوف اور دہشت کو دور کرکے پناہ مانگنے والے کو امن بھی دے سکتا ہے۔ یا انسان جس طرح رات کو اس بات کا منتظر ہوتا ہے کہ صبح روشنی ہوجائے گی، اسی طرح خوف زدہ آدمی پناہ کے ذریعے سے صبح کامیابی کے طلوع کا امیدوار ہوتا ہے۔ ( فتح القدیر )۔

الفلق تمام آیات

1
2
3
5

Sign up for Newsletter