Quran Quote  :  Surely Allah does not wrong men; they rather wrong themselves. - 10:44

قرآن - 3:134 سورہ آل عمران ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

ٱلَّذِينَ يُنفِقُونَ فِي ٱلسَّرَّآءِ وَٱلضَّرَّآءِ وَٱلۡكَٰظِمِينَ ٱلۡغَيۡظَ وَٱلۡعَافِينَ عَنِ ٱلنَّاسِۗ وَٱللَّهُ يُحِبُّ ٱلۡمُحۡسِنِينَ

جو لوگ آسانی میں سختی کے موقع پر بھی اللہ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں(1) ، غصہ پینے والے اور لوگوں سے درگزر کرنے والے ہیں(2)، اللہ تعالیٰ ان نیک کاروں سے محبت کرتا ہے.

سورہ آل عمران آیت 134 تفسیر


(1) یعنی محض خوش حالی میں ہی نہیں، تنگ دستی کے موقع پر بھی خرچ کرتے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ ہر حال اور ہر موقعے پر اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں۔ (2) یعنی جب غصہ انہیں بھڑکاتا ہے تو اسے پی جاتے ہیں یعنی اس پر عمل نہیں کرتے اور ان کو معاف کر دیتے ہیں جو ان کے ساتھ برائی کرتے ہیں۔

Sign up for Newsletter