Quran Quote  :  Surely, in the sight of Allah, the similitude of the creation of Jesus is as the creation of Adam whom He created out of dust, and then said: 'Be', and he was. - 3:59

قرآن - 76:30 سورہ الانسان ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

وَمَا تَشَآءُونَ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُۚ إِنَّ ٱللَّهَ كَانَ عَلِيمًا حَكِيمٗا

اور تم نہ چاہو گے مگر یہ کہ اللہ تعالیٰ ہی چاہے(1) بیشک اللہ تعالیٰ علم واﻻ باحکمت ہے.(2)

سورہ الانسان آیت 30 تفسیر


(1) یعنی تم میں سے کوئی اس بات پر قادر نہیں ہے کہ وہ ہدایت کی راہ لگا لے، اپنے لئے کسی نفع کو جاری کر لے، ہاں اگر اللہ چاہے تو ایسا ممکن ہے، اس کی مشیت کے بغیر تم کچھ نہیں کر سکتے۔ البتہ صحیح قصد و نیت پر وہ اجر ضرور عطا فرماتا ہے ”إنَّما الأَعمالُ بالنِّيَّات، وإِنَّمَا لِكُلِّ امرئٍ مَا نَوَى“ اعمال کا دارو مدار، نیتوں پر ہے، ہر آدمی کے لئے وہ ہے جس کی وہ نیت کرے"۔ (2) چوں کہ وہ علیم وحکیم ہے اس لیے اس کے ہر کام میں حکمت ہوتی ہے بنابریں ہدایت اور گمراہی کے فیصلے بھی یوں ہی نہیں ہو جاتے بلکہ جس کو ہدایت دی جاتی ہے وہ واقعی اس کا مستحق ہوتا ہے اور جس کے حصے میں گمراہی آتی ہے وہ حقیقتا اسی کے لائق ہوتا ہے۔

الانسان تمام آیات

Sign up for Newsletter