Quran Quote  :  Then a mighty blast quite justly overtook them, and We reduced them to a rubble. So away with the wrong-doing folk! - 23:41

قرآن - 108:2 سورہ الکوثر ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَٱنۡحَرۡ

پس تو اپنے رب کے لئے نماز پڑھ اور قربانی کر.(1)

سورہ الکوثر آیت 2 تفسیر


(1) یعنی نماز بھی صرف ایک اللہ کے لئے اور قربانی بھی صرف ایک اللہ کے نام پر۔ مشرکین کی طرح ان میں دوسروں کو شریک نہ کر۔ نَحْرٌ کے اصل معنی ہیں اونٹ کے حلقوم میں نیزہ یا چھری مار کر اسے ذبح کرنا۔ دوسرے جانوروں کو زمین پر لٹا کر ان کے گلوں پر چھری پھیری جاتی ہے اسے ذبح کرنا کہتے ہیں۔ لیکن یہاں نحر سے مراد مطلق قربانی ہے، علاوہ ازیں اس میں بطور صدقہ وخیرات جانور قربان کرنا۔ حج کے موقعے پر منیٰ میں اور عیدالاضحیٰ کے موقعے پر قربانی کرنا، سب شامل ہیں۔

الکوثر تمام آیات

1
2

Sign up for Newsletter