قرآن - 5:47 سورہ المائدہ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

وَلۡيَحۡكُمۡ أَهۡلُ ٱلۡإِنجِيلِ بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ فِيهِۚ وَمَن لَّمۡ يَحۡكُم بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ فَأُوْلَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡفَٰسِقُونَ

اور انجیل والوں کو بھی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے جو کچھ انجیل میں نازل فرمایا ہے اسی کے مطابق حکم کریں(1) اور جو اللہ تعالیٰ کے نازل کرده سے ہی حکم نہ کریں وه (بدکار) فاسق ہیں۔

سورہ المائدہ آیت 47 تفسیر


(1) اہل انجیل کو یہ حکم اس وقت تک تھا، جب تک حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کی نبوت کا زمانہ تھا۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) کی بعثت کے بعد حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کا دور نبوت بھی ختم ہوگیا۔ اور انجیل کی پیروی کا حکم بھی۔ اب ایماندار وہی سمجھا جائے گا جو رسالت محمدی پر ایمان لائے گا اور قرآن کریم کی اتباع کرے گا۔

Sign up for Newsletter