Quran Quote  : 

Quran-58:6 Surah Urdu Translation,Transliteration and Tafsir(Tafseer).

?????? ???????????? ??????? ???????? ?????????????? ????? ??????????? ?????????? ??????? ?????????? ????????? ?????? ????? ?????? ???????

جس دن اللہ تعالیٰ ان سب کو اٹھائے گا پھر انہیں ان کے کیے ہوئے عمل سے آگاه کرے گا، جسے اللہ نے شمار رکھا ہے اور جسے یہ بھول گئے تھے(1) ، اور اللہ تعالیٰ ہر چیز سے واقف ہے.(2)

Surah Ayat 6 Tafsir (Commentry)


(1) یہ ذہنوں میں پیدا ہونے والے اشکال کا جواب ہے کہ گناہوں کی اتنی کثرت اور ان کا اتنا تنوع ہے کہ ان کا احصا بظاہر ناممکن ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تمہارے لیے یقیناً ناممکن ہے بلکہ تمہیں تو خود اپنے کئے ہوئے سارے کام بھی یاد نہیں ہوں گے لیکن اللہ کے لیے یہ کوئی مشکل نہیں، اس نے ایک ایک کا عمل محفوظ کیا ہوا ہے۔ (2) اس پر کوئی چیز مخفی نہیں۔ آگے اس کی مزید تاکید ہے کہ وہ ہر چیز کو جانتا ہے۔

Surah All Ayat (Verses)

Sign up for Newsletter