قرآن - 56:55 سورہ الواقعہ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).
فَشَٰرِبُونَ شُرۡبَ ٱلۡهِيمِ
پھر پینے والے بھی پیاسے اونٹوں کی طرح.(1)
سورہ الواقعہ آیت 55 تفسیر
(1) هِيمٌ ، أَهْيَمُ کی جمع ہے، ان پیاسے اونٹوں کو کہا جاتا ہے جو ایک خاص بیماری کی وجہ سے پانی پر پانی پیئے جاتے ہیں لیکن ان کی پیاس نہیں بجھتی۔ مطلب یہ ہے کہ زقوم کھانے کے بعد بھی اس طرح نہیں پیو گے جس طرح عام معمول ہوتا ہے، بلکہ ایک تو بطور عذاب کے تمہیں پینے کےلیے کھولتاہوا پانی ملے گا۔ دوسرا تم اسے پیاسے اونٹوں کی طرح پیئے جاؤ گے لیکن تمہاری پیاس دور نہیں ہوگی۔
سورہ الواقعہ آیت 55 تفسیر