قرآن - 56:79 سورہ الواقعہ ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).
لَّا يَمَسُّهُۥٓ إِلَّا ٱلۡمُطَهَّرُونَ
جسے صرف پاک لوگ ہی چھو سکتے ہیں.(1)
سورہ الواقعہ آیت 79 تفسیر
(1) لا يَمَسُّهُ، میں ضمیر کا مرجع لوح محفوط ہے اور پاک لوگوں سے مراد فرشتے، بعض نے اس کا مرجع، قرآن کریم کو بنایا ہے یعنی اس قرآن کو فرشتے ہی چھوتےہیں، یعنی آسمانوں پر فرشتوں کے علاوہ کسی کی بھی رسائی اس قرآن تک نہیں ہوتی۔ مطلب مشرکین کی تردید ہے جو کہتے تھے کہ قرآن شیاطین لے کر اترتے ہیں۔ اللہ نے فرمایا یہ کیونکر ممکن ہے یہ قرآن تو شیطانی اثرات سے بالکل محفوظ ہے۔
سورہ الواقعہ آیت 79 تفسیر