Quran Quote  : 

Quran-24:30 Surah Urdu Translation,Transliteration and Tafsir(Tafseer).

??? ???????????????? ?????????? ???? ????????????? ????????????? ???????????? ??????? ???????? ??????? ????? ??????? ???????? ????? ???????????

مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں(1) ، اور اپنی شرمگاہوں کی حفاﻇت رکھیں(2)۔ یہی ان کے لئے پاکیزگی ہے، لوگ جو کچھ کریں اللہ تعالیٰ سب سے خبردار ہے.

Surah Ayat 30 Tafsir (Commentry)


(1) جب کسی کے گھر میں داخل ہونے کے لئے اجازت لینے کو ضروری قرار دیا تو اس کے ساتھ ہی غض بصر (آنکھوں کو پست رکھنے یا بند رکھنے) کا حکم دے دیا تاکہ اجازت طلب کرنے والا بھی بالخصوص اپنی نگاہوں پر کنٹرول رکھے۔ (2) یعنی ناجائز استعمال سے اس کو بچائیں یا انہیں اس طرح چھپا کر رکھیں کہ ان پر کسی کی نظر نہ پڑے۔ اس کے یہ دونوں مفہوم صحیح ہیں کیوں کہ دونوں ہی مطلوب ہیں۔ علاوہ ازیں نظروں کی حفاظت کا پہلے ذکر کیا کیونکہ اس میں بےاحتیاطی ہی، حفظ فروج سے غفلت کا سبب بنتی ہے۔

Surah All Ayat (Verses)

Sign up for Newsletter