قرآن - 37:169 سورہ الصافات ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).
لَكُنَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلۡمُخۡلَصِينَ
تو ہم بھی اللہ کے چیده بندے بن جاتے.(1)
سورہ الصافات آیت 169 تفسیر
(1) ذکر سے مراد کوئی کتاب الٰہی یا پیغمبر ہے۔ یعنی یہ کفار نزول قرآن سے پہلے کہا کرتے تھے کہ ہمارے پاس بھی کوئی آسمانی کتاب ہوتی، جس طرح پہلے لوگوں پر تورات وغیرہ نازل ہوئیں۔ یا کوئی ہادی اور منذر ہمیں وعظ ونصیحت کرنے والا ہوتا، تو ہم بھی اللہ کے خالص بندے بن جاتے۔
سورہ الصافات آیت 169 تفسیر