اے نبی! کافروں اور منافقوں سے جہاد کرو(1) اور ان پر سختی کرو(2) ان کا ٹھکانا جہنم ہے(3) اور وه بہت بری جگہ ہے.
سورہ التحریم آیت 9 تفسیر
(1) کفار کے ساتھ جہاد، و قتال کے ساتھ اور منافقین سے، ان پر حدود الٰہی قائم کرکے، جب وہ ایسے کام کریں جو موجب حد ہوں۔
(2) یعنی دعوت وتبلیغ میں سختی اور احکام شریعت میں درشتی اختیار کریں کیونکہ یہ لاتوں کے بھوت ہیں جو باتوں سے ماننے والے نہیں ہیں اس کا مطلب ہے کہ حکمت تبلیغ کبھی نرمی کی متقاضی ہوتی ہے اور کبھی سختی کی ہر جگہ نرمی بھی مناسب نہیں اور ہر جگہ سختی بھی مفید نہیں رہتی تبلیغ ودعوت میں حالات وظروف اور اشخاص وافراد کے اعتبار سے نرمی یا سختی کرنے کی ضرورت ہے۔
(3) یعنی کافروں اور منافقوں دونوں کا ٹھکانا جہنم ہے۔
سورہ التحریم آیت 9 تفسیر