Quran Quote  :  All that is in the heavens and the earth extols the glory of Allah. He is the Most Mighty, the Most Wise. - 57:1

قرآن - 38:12 سورہ ص ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوحٖ وَعَادٞ وَفِرۡعَوۡنُ ذُو ٱلۡأَوۡتَادِ

ان سے پہلے بھی قوم نوح اور عاد اور میخوں والے فرعون(1) نے جھٹلایا تھا.

سورہ ص آیت 12 تفسیر


(1) فرعون کو میخوں والا اس لیے کہا کہ وہ ظالم جب کسی پر غضب ناک ہوتا تو اس کے ہاتھوں، پیروں اور سر میں میخیں گاڑ دیتا، یا اس سے مقصد بطور استعارہ اس کی قوت وشوکت اور مضبوط حکومت کا اظہار ہے یعنی میخوں سے جس طرح کسی چیز کو مضبوط کر دیاجاتا ہے، اس کا لشکر جرار اور اس کے پیروکار بھی اس کی سلطنت کی قوت واستحکام کا باعث تھے۔

Sign up for Newsletter