Quran Quote  :  So leave them immersed in their heedlessness till an appointed time - 23:54

قرآن - 38:55 سورہ ص ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

هَٰذَاۚ وَإِنَّ لِلطَّـٰغِينَ لَشَرَّ مَـَٔابٖ

یہ تو ہوئی جزا(1) ، (یاد رکھو کہ) سرکشوں کے لئے(2) بڑی بری جگہ ہے.(3)

سورہ ص آیت 55 تفسیر


(1) هَذَا مبتدا محذوف کی خبر ہے یعنی الأَمْرُ هَذَا یا ھذا مبتدا ہے، اس کی خبر محذوف ہے یعنی هَذَا كَمَا ذُكِرَ یعنی مذکور اہل خیر کا معاملہ ہوا۔ اس کے بعد اہل شر کا انجام بیان کیا جا رہا ہے۔ (2) طَاغِينَ، جنہوں نے اللہ کے احکام سے سرکشی اور رسولوں کی تکذیب کی۔ يَصْلُونَ کے معنی ہیں يَدْخُلُونَ، داخل ہوں گے۔

Sign up for Newsletter