Quran Quote  :  Allah will surely sort out who are the believers and who are the hypocrites - 29:11

قرآن - 12:104 سورہ یوسف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

وَمَا تَسۡـَٔلُهُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ أَجۡرٍۚ إِنۡ هُوَ إِلَّا ذِكۡرٞ لِّلۡعَٰلَمِينَ

آپ ان سے اس پر کوئی اجرت طلب نہیں کر رہے ہیں(1) ۔ یہ تو تمام دنیا کے لئے نری نصیحت ہی نصیحت ہے.(2)

سورہ یوسف آیت 104 تفسیر


(1) کہ جس سے ان کو یہ شبہ ہو کہ یہ دعوائے نبوت تو صرف پیسے جمع کرنے کا بہانہ ہے۔ (2) تاکہ لوگ اس سے ہدایت حاصل کریں اور اپنی دنیا و آخرت سنوار لیں۔ اب دنیا کے لوگ اگر اس سے آنکھیں پھیر رکھیں اور اس سے ہدایت حاصل نہ کریں تو لوگوں کا قصور اور ان کی بد قسمتی ہے، قرآن تو فی الواقع اہل دنیا کی ہدایت اور نصیحت ہی کے لئے آیا ہے۔؎ گر نه بیند بروز شپره چشم چشمه آفتاب را چه گناه

Sign up for Newsletter