قرآن - 12:95 سورہ یوسف ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

قَالُواْ تَٱللَّهِ إِنَّكَ لَفِي ضَلَٰلِكَ ٱلۡقَدِيمِ

وه کہنے لگے کہ واللہ آپ اپنے اسی پرانے خبط(1) میں مبتلا ہیں.

سورہ یوسف آیت 95 تفسیر


(1) ضَلالٌ سے مراد والہانہ محبت کی وہ وارفتگی ہے جو حضرت یعقوب (عليه السلام) کو اپنے بیٹے یوسف (عليه السلام) کے ساتھ تھی۔ بیٹے کہنے لگے، ابھی تک آپ اسی پرانی غلطی یعنی یوسف (عليه السلام) کی محبت میں گرفتار ہیں۔ اتنا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود یوسف (عليه السلام) کی محبت دل سے نہیں گئی۔

Sign up for Newsletter