Quran Quote  :  But people later cut up their religion into bits, each group rejoicing in what they have - 23:53

قرآن - 76:14 سورہ الانسان ترجمہ، نقل اور تفسیر (تفسیر).

وَدَانِيَةً عَلَيۡهِمۡ ظِلَٰلُهَا وَذُلِّلَتۡ قُطُوفُهَا تَذۡلِيلٗا

ان جنتوں کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہوں گے(1) اور ان کے (میوے اور) گچھے نیچے لٹکائے ہوئے ہوں گے.(2)

سورہ الانسان آیت 14 تفسیر


(1) گو وہاں سورج کی حرارت نہیں ہوگی، اس کے باوجود درختوں کے سائے ان پر جھکے ہوئے ہوں گے یا یہ مطلب ہے کہ ان کی شاخیں ان کے قریب ہونگی۔ (2) یعنی درختوں کے پھل، گوش برآواز فرماں بردار کی طرح انسان کا جب کھانے کو جی چاہے گا تو وہ جھک کر اتنے قریب ہو جائیں گے کہ بیٹھے، لیٹے بھی انہیں توڑ لے۔ ابن کثیر)

الانسان تمام آیات

Sign up for Newsletter